تربت :(مشرق نیوز)معصوم شہریوں کابے رحمانہ قتل، کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش ہوگیا،11جنوری 2025 کو بی ایل اے تنظیم نے تمپ میں 2 بےگناہ معصوم شہریوں کو وحشت کا نشانہ بنایا، جمیل ،بھتیجے معراج وہاب کو مبینہ ”ریاستی ڈیتھ سکواڈ“ سے وابستگی کے جھوٹے الزام میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔
معراج کی والدہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہابی ایل اے والے میرے بیٹے کے ہاتھ کی گھڑی ،پاو¿ں کے جوتے تک اتار کر لے گئے،بیٹا انسان تھا کوئی جانور نہیں،بے دردی سے مارا گیا، بی ایل اے نے جانوروں کی طرح قتل کیا اور پھر ذمہ بھی نہیں لیا، بی ایل اے کے دہشتگردوں نے جمیل ملک کے قتل کا اعتراف کیا تو پھر میرے بیٹے کی ہلاکت پر کیوں خاموش ہیں؟۔
نوجوان کی والدہ نے مزید کہاماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر کیوں خاموش ہیں؟،بچے کا یہی قصور تھا وہ سروس سٹیشن میں گاڑی دھو کر مجھے کچھ پیسے دیتا تھا؟،انصاف کی علمبردار ماہ رنگ بلوچ مجھے بھی انصاف فراہم کریں۔
کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش
















