کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن (PBSA) نے گلوبل ولیج، نیشنل ہیڈ کوارٹر میں پاک سویٹ ہومز کے طلباءکےلئے10 روزہ سکاوٹس ایکٹیویٹی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا،چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا نے تجربہ کار ٹیم کی قیادت کی جس میں لیاقت علی اعوان ڈائریکٹر ٹریننگ ، پروفیسر نائیک اختر جاوید ڈیٹیکٹر یوتھ پروگرام، توصیف صدیقی ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز ، فیصل اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ پروگرام ، ضمیر الحسن بخاری لیڈر ٹرینر ، غلام مرتضیٰ لیڈر ٹرینر ، ریاض لیڈر ٹرینر ، متین نقوی لیڈر ٹرینر اور دراب حیدر اسسٹنٹ ٹرینر شامل تھے،تبدیلی کا تجربہ قیادت، ٹیم ورک اور زندگی کی مہارتوں پر مشتمل ہے۔
PBSA ویژن 2030 کے ساتھ منسلک کیمپ نے عملی سیکھنے اور”کر کے سیکھنے“ کے طریقہ کار کے ذریعے رضاکارانہ اور نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دیا،پاک سویٹ ہومز کے بانی زمرد خان نے PBSA ٹیم کے اعزاز میں گولڈن نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں چیف کمشنر اور دیگر حکام بھی شامل تھے، تقریب میں اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ ، افضل بھٹی، معروف سماجی کارکن چودھری افتخار، ممتاز کمیونٹی رہنما پیر سعد الرحمان، معزز روحانی پیشوا ، دیگر قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی ،تقریب بہت بڑی کامیابی تھی اور تمام حاضرین کےلئے یادگار تجربہ تھا،پی بی ایس اے اور پاک سویٹ ہومز مستقبل میں تعاون کے منتظر ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کی ترقی اور کمیونٹی سروس کےلئے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔
پاکستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کا پاک سویٹ ہومز کے طلبا کےلئے10 روزہ کیمپ

















