اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی وزارتوں میں معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کی صورتحال انتہائی ناقص ہے،فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا وفاق کی اکثر وازرتوں نے لازمی معلومات اجرا کے قانون پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا، خامی گمراہ کن اور غلط معلومات پھیلنے کا باعث بنتی ہے، وزارتیں اور ڈویژنز لازمی معلومات عوام کیلئے ویب سائٹ پر جاری کرنے کے قانونی تقاضے پر موثر و مکمل عملدرآمد نہیں کررہیں۔
فافن نے کہا33 وزارتوں کی 40 ڈویژنز کی سرکاری ویب سائٹس کا وسط 2024 میں جائزہ لیا گیا،کسی بھی ڈویژن نے قانون کی دفعہ 5 پر مکمل عمل نہیں کیا،13وفاقی ڈویژنز کی کارکردگی 21 سے 30 فیصد کے درمیان رہی۔
معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کی صورتحال انتہائی ناقص ہے،فافن
















