شہری اغوا کیس میںوزارت دفاع سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شہری اغوا کیس میں وزارت دفاع سے رپورٹ طلب ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کو معاملے کی انکوائری کےلئے افسر تعینات کرنے کی ہدایت کر دی ۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہاانکوائری کے بعد ڈی جی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں، سی سی ٹی وی کا جائزہ لیکر رپورٹ دیں مبینہ مغوی کاشف ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد روانہ ہوا یاکسی دوسری ایجنسی نے حراست میں لیا۔