وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرقیادت طبی شعبہ میں تاریخی اقدامات جاری ہیں :خواجہ سلمان رفیق

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 89 واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی پروفیسر شہزاد انور، ڈاکٹر زاہد پرویز، پی آئی ٹی بی سے ڈائریکٹر نوشین فیاض، ڈاکٹر شجاعت علی، پروین آغا و دیگر نے شرکت کی۔ویڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ فنانس بلال، ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سلطان محمود نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پی ایچ آئی ایم سی کے چار ایجنڈے پیش کئے گئے۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 88ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی ۔اجلاس کے دوران چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پر عملدرآمد کی باضابطہ منظوری دی گئی ۔اجلاس کے دوران چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام پر عملدرآمد کی باضابطہ منظوری دی گئی ۔اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام، چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام اور چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔ ان تینوں پروگرامز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی کو ایگزی کیوٹنگ ایجنسی بنایا گیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔