جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کی جائیں:پشاور ہائیکورٹ

پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم دےدیا،رجسٹرار آفس پشاور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے حکم کے بعد جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ہائی کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں جوڈیشل کام دوبارہ شروع کریں، ججز، عدالتوں اور ججز کے گھروں کو سکیورٹی فراہمی کے بعد عدالتی کام بحال کیا جائے،پشاور ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ججز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں جوڈیشل کام کی دوبارہ آغاز کی ہدایت جاری کر دی ۔