پشاور: (بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے اپوزیشن کے بغیر اپیکس کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں،صوبے کے بلدیاتی ناظمین کا کنونشن گورنر ہاوس میں ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاپی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کچھ نظر نہیں آرہا، بس دعا ہی کر سکتے ہیں، بات چیت ہی تمام مسائل کا حل ہے، پی ٹی آئی کواین آر او ملنے والا نہیں، بلدیاتی اداروں کے نمائندوں پر احتجاج کے دوران شیلنگ، لاٹھی چارج کی مذمت کرتا ہوں، صوبائی حکومت بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک جاکر حالات ٹھیک کرے۔
مذاکرات میں کچھ نظر نہیں آرہا، بس دعا ہی کر سکتے ہیں، گورنر کے پی

















