اسلام آباد :(بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سمیت اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردئیے گئے۔
کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 7رکنی آئینی بنچ 7جنوری کو سویلین ٹرائل کیس پر سماعت کرے گا۔
لاپتہ افراد کیس پر سماعت 8جنوری کو ہوگی،سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب کی رولنگ نظرثانی کیس پر سماعت 9 ،ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات اور طلبا تنظیموں پر پابندی کےخلاف درخواستوں پر آئینی بنچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا،بانی پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت کی بھی انتخابی دھاندلی پر درخواستیں7جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سمیت اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر
















