لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سال 2024کو پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا سال قرار دیتے ہوئے اپنی حکومت کے اقدامات کی تفصیلات جاری کر دیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری حکومت کے 10ماہ کے اقدامات کا موازنہ سابقہ حکومت کے 4سالوں سے کیا جا سکتا ہے۔وزیر تعلیم نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چھپنے والی کتابوں کے اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 13ارب میں چھپنے والی کتابیں اب 6ارب سے کم میں شائع کی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ سال 2024ءمیں بوٹی مافیا کے نیٹ ورک کو کامیابی سے توڑا گیا۔گوگل کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سرٹیفائیڈ کورسز کرانے کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ آﺅٹ آف سکول بچوں کیلئے ٹارگٹڈ مہم چلائی گئی، تاکہ انہیں تعلیمی اداروں میں داخل کیا جا سکے۔زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات کو 2.1 بلین روپے کے وظائف دیے گئے۔سکولوں میں ٹیک ایجوکیشن کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا۔جنوبی پنجاب کے غذائی قلت کا شکار 4 لاکھ بچوں کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا گیا۔لڑکیوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کیلئے بسیں دی گئیں اور سکوٹی سکیم شروع کی گئی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ سال 2024 میں آڈٹ لٹریسی پر بھی بھرپور توجہ دی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کے تبادلوں کیلئے پنجاب کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی۔فیک انرولمنٹ کے خاتمے اور ڈیٹا کی درستگی کیلئے نادرا ویری فکیشن کو لازمی قرار دیا گیا۔پہلی بار ہر انتظامی تعلیمی پوسٹ پر امتحان اور انٹرویو کے ذریعے افسران کی پوسٹنگ کی گئی جس میں وی سیز، ڈائریکٹر کالجز، پرنسپلز، سی ای اوز اور ڈی ای اوز کی میرٹ پر سیلیکشن ہوئی۔بدلتے رجحانات کے پیش نظر کامرس کالجز کو ای کامرس کالجز میں تبدیل کیا گیا۔لو پرفارمنگ سکولوں کو آٹ سورس کر کے انرولمنٹ 2.5 لاکھ سے بڑھا کر سوا 4 لاکھ تک لے جایا گیا۔آٹ آف سکول بچوں کیلئے ایڈ ٹیک ماڈل پر سکول شروع کیے گئے۔
2024 پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا رہا: رانا سکندر حیات
















