راولپنڈی:(بیورورپورٹ) 2024 میں پاک فوج نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر قیادت بے مثال خدمات و کامیابیاںسمیٹیں نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی امن کے قیام کو ترجیح دی گئی۔
خوارج و دہشتگردوں کےلئے ریاست پاکستان کی واضح پالیسی کی بدولت رواں سال سکیورٹی فورسز کوآپریشنز میں اہم کامیابیاں ملیں،59775کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں925دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصل جہنم کیا گیا ،سینکڑوں گرفتار کئے گئے۔
جہنم واصل ہونےوالے دہشتگردوں میں فدا الرحمن عرف لعل ، علی رحمن عرف طحہ سواتی اور ابو یحییٰ بھی شامل ہیں، ریاستی اداروں کی بہترین حکمت عملی کے باعث 14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا،2خودکش بمباروں کو گرفتار کر کے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔
آرمی چیف نے کہا پاکستان کو افغان سر زمین سے آزادانہ دہشتگرد کارروائیوں پر تحفظات ہیں، ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت افغانستان پر مقدم ہے،ادھر رواں سال غیر ملکی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشتگردوں و انتہا پسندوں کےخلاف توانا آواز بننے پر خراج تحسین پیش کیا، غیر قانونی سر گرمیوں کےخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
آرمی چیف کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت رواں سال پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کئے،اہم ممالک کےساتھ تعلقات میں بہتری و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، غزہ ، لبنان ،کشمیر کے مظلوم عوام کےلئے پاکستان اقوامِ عالم میں موثر آواز بن کر ابھرا،پاکستان اہم ایس سی او کانفرنس کامیزبان بنا،رواں سال کئی اہم ممالک کے سربراہوں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ،متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے،ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متعدد بین الاقوامی ممالک کےساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہوئے،ترسیلات زر میں اضافہ ، مہنگائی میں کمی اور سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند سطح پر پہنچی۔
ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت افغانستان پر مقدم ہے:آرمی چیف
















