اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے ہم ایک جماعت یا کسی فرد کےلئے نہیں پاکستان کےلئے مذاکرات کر رہے ہیں،نجی ٹ وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا دونوں فریقین کا مذاکرات پر آمادہ ہو جانا بھی بڑی کامیابی ہے، اچھے مناظر ہوتے ہیں جب آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور چائے پیتے ہیں، اچھی گفتگو ہوتی ہے،کم سے کم کمیٹی کی حد تک ہم نے ماضی کے واقعات کو پس پشت ڈال دیا، ہم نے ابھی تک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار نہیں کیا،ہم جماعت یا کسی فرد کے نہیں پاکستان کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں، میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو کےساتھ طے ہوا تھا، بعد میں خان صاحب بھی متفق ہوئے تھے، دہشتگردی کے عفریت سے خیبرپختونخوا متاثر ہے ،کچھ ایسے عوامل ہیں جن پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم تو شروع سے ہی مذاکرات پر آمادہ تھے، نوازشریف نے پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی۔
جماعت یا کسی فرد نہیں پاکستان کیلئے مذاکرات کررہے ہیں: عرفان صدیقی
















