افغانستان ہمارا بھائی، ادب سے کہتے ہیں دھمکیاں نہ دے: طاہر اشرفی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے افغانستان ہمارا بھائی،ادب سے کہتے ہیں دھمکیاں نہ دے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہاپاکستانیوں کو شہید کرنے والے افغانستان کی پناہ میں کیوں ہیں؟ ہمیں طالبان کی حکومت سے یہ توقع نہیں تھی، پاکستان کوئی کمزورملک نہیں ایٹمی قوت ہے، پاکستان میں سیاسی اختلافات ہوں گے لیکن وطن کےلئے سب متحد ہے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،طاہر اشرفی نے کہاکرم اور پاراچنار کی صورتحال پر سب پریشان ہیں، مسائل کا حل طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے ہوتا ہے، زمین کے تنازعے کو بات چیت سے حل کیا جائے اور کے پی حکومت سے گزارش ہے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے،مدارس رجسٹریشن آرڈیننس کے تحت وزارت تعلیم اور صنعت و تجارت دونوں میں سے کسی بھی وزارت میں مدارس کی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے،چیئرمین علماءکونسل نے کہا مدارس دینی تعلیم کے مرکز ہیں، ہم کل بھی مدارس کے چوکیدار تھے اور آج بھی ہیں جبکہ آئندہ بھی رہیں گے، آرڈیننس کے تحت ڈی جی آر ای کے نظام کو سب نے تسلیم کر لیا ہے۔