3صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو ٹائپ ون کی نشاندہی

لاہور: (ہیلتھ رپورٹر) ملک کے 3صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون)کی نشاندہی ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق لاہور، ملتان، راولپنڈی، ڈیرہ غازیخان، حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی ساتھ، کیماڑی، کورنگی، ملیر، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سجاول، سکھر، چمن، لورالائی، پشین، کوئٹہ، ژوب، اسلام آباد، باجوڑ اور پشاورکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔