کوہاٹ ،پشاور (بیورورپورٹ)بنکرز ایک ماہ میں ختم،فریقین اسلحہ جمع کرانے کے پابند،کرم امن معاہدہ 14 نکات پر مشتمل ،تفصیلات سامنے آگئیں۔
معاہدے کے مطابق لوکل امن کمیٹی کوئی بھی تنازع حل کرے گی، ناکامی کی صورت میں ضلعی کمیٹی معاملے کا حل نکالے گی، ناکامی کی صورت میں گرینڈ جرگہ،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مداخلت کریں گے،بنکرز کو ایک ماہ کے اندر ختم کیا جائے گا، سڑکوں و شاہراہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، کسی بھی واقعہ کی صورت میں قریبی گاوں کے لوگ ذمہ دار ہوں گے۔
نکات کے مطابق اراضی تنازعات کو اراضی کمیشن اور رواج کرم (قبائلی قانون)کے تحت حل کیا جائے گا،فریقین اسلحہ جمع کرانے کے پابند ہوں گے،قواعد وضوابط مشترکہ کمیٹی طے کرے گی، نفرت انگیز تقاریر پر سخت کارروائی ہوگی، امن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی بھی قبیلہ پناہ نہیں دے گا۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاکوہاٹ میں کرم تنازع کے حل کےلئے جرگہ رات گئے تک جاری رہا، دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاق رائے ہو چکا ، صرف چند نکات پر اہلسنت نے اپنے عمائدین ،عوام سے مشاورت کےلئے 2دن کا وقت مانگا ،وقفے کے بعد جرگہ منگل کو دوبارہ شروع ہوگا،مشاورت مکمل ہونے کے بعد دستخط کیے جائیں گے۔
کرم ،بنکرز ایک ماہ میں ختم،فریقین اسلحہ جمع کرانے کے پابند،امن معاہدہ نکات
















