کمالیہ :(نمائندگان)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے معیشت کا پہیہ چلنا شروع ، ملک کی خاطر چارٹر آف اکانومی پر اکٹھے ہو جائیں،شرح سود کم ہو کر سنگل ڈیجٹ تک جائے گی، مسائل زیادہ ہیں، جادو کی چھڑی نہیں سب ایک دم ٹھیک ہو جائے،کسی کے سہارے نہیں خود ترقی کر کے آگے آئے ،اسلام آباد میں دربار نہیں لگائیں گے، بجٹ تجاویز کےلئے لوگوں کے پاس جائیں گے،بجلی کی قیمتوں کو بھی کم کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہا ملک خیرات سے نہیں چلتے،سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، کوشش ہے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہ ڈالیں،بجٹ بنانے کا طریقہ فرسودہ ہے کہ لوگ اسلام آباد آکر 2،3 ماہ بیٹھ جاتے ہیں، ملک 3،4 ماہ کےلئے منجمد ہوجاتا ہے،حکومتی کاوشوں سے ملک میں معاشی استحکام آیا ،عالمی دنیا اعتراف کررہی ہے، 2025 میں پائیدار شرح نمو کی طرف جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن ملک ،معیشت کی خاطرسب کو ایک ہوجانا چاہیے، ملک ہے تو ہم ہیں،حکومت جتنے زیادہ کاروبار سے نکل جائے اتنا اچھا ہے، نجی شعبے کو قیادت کرنی چاہیے،آئی ایم ایف پروگرام ایڈوانس سٹیج پر ہے، جلد منظوری ہوگی
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















