کراچی بار کونسل کا26 ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

کراچی :(بیورورپورٹ) کراچی بار کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے دائر درخواست میں چاروں صوبوں وفاقی، الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو فریق بنایا گیا ،درخواست میںکراچی بار کونسل نے کہا26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم ،بنائے گئے آئینی بنچز اور فیصلوں کو ختم کیا جائے، ترمیم عدلیہ کی آزادی کے بنیادی اصولوں کےخلاف ہے۔