خیبرپختونخوا جل رہا ہے توپنجاب کی سرحد دور نہیں، امن وامان کی خراب صورتحال پر کے پی حکومت استعفیٰ دے:کنڈ ی

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امن و امان کی ناقص صورتحال پر صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا امن وامان کی خراب صورتحال پر کے پی حکومت استعفیٰ دے، سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ پرہونی چاہیے،کے پی حکومت چاہتی ہے صوبہ برباد ہوجائے، کے پی جل رہا ہے توپنجاب کی سرحد دور نہیں، کے پی میں دہشت گرد کون لایا، ان کا احتساب ہونا چاہیے،علی امین گنڈاپور کیوں مسلح ہو کر اسلام آباد گئے، صوبہ جل رہا ہے اور ہماری حکومت خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے، آج تک صوبائی حکومت کی ناکامی ہے کرم کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، کرم میں ادویات اورخوراک کی کمی ہے، وفاقی حکومت نے بھی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،فیصل کریم کنڈی نے کہا یہ بہت بڑا ظلم ہے کرم کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ، شاید ہماری حکومتیں انتظار کر رہی ہیں کہ یہاں کوئی بڑا واقعہ ہو جائے، سیاسی جماعتوں کا کام لاشوں پر سیاست کرنا رہ گیا ہے، وفاقی حکومت یا عدلیہ نے ابھی تک کوئی انکوائری نہیں کی، وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں امن و امان کی صورتحال سے غافل ہیں، وزراءاپنا رونا روتے ہیں صوبے کے حالات نہیں بتاتے، ہماری پولیس بہادر ہے لیکن کرم کی دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی،گورنر خیبرپختونخوا نے کہا وفاق اور صوبائی حکومت کی لڑائی میں کرم جل رہا ہے، سکیورٹی فورسز اور پولیس شہادتیں دی رہی ہیں لیکن حکومتیں خاموش ہیں،40000 لوگوں کو واپس لانے والوں کا احتساب ہونا بہت ضروری ہے، 2013 سے صوبے کا کیا حال بنایا گیا، صوبائی حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کیلئے این آر او لینا ہے، یہ لوگوں کے پاو¿ں پڑ رہے ہیں عمران خان کو چھڑ ائیں۔