شرپسندی کا شکار ہونے والا ایک اور رینجرز اہلکار شہید

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) 24 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج میں رینجرز کا ایک اور زخمی اہلکار شہید ہو گیا،ذرائع کے مطابق سر میں گولی لگنے سے زخمی رینجرز کا لانس نائیک تنویر شہید ہوا، اہلکار تھانہ ترنول کے علاقے میں مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا،لانس نائیک تنویر 3 ہفتوں سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا، وفاقی پولیس نے رینجر اہلکار کی شہادت کی تصدیق کر دی،پولیس نے مقدمہ نمبر 933 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر رکھا ہے،لانس نائیک تنویر شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں، شہید نے 17سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ،پی ٹی آئی کے شرپسند وں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی۔