اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ نے مہنگے بیرونی کمرشل قرضے لینے کا تاثر بھی رد کردیا کہا اب ہم تب قرض لیں گے جب ضرورت ہوگی، کمرشل بینکوں سے کوئی بھی قرض ہم اپنی شرائط پرلیں گے،بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا کرلیا گیا ہے، آئندہ جو بھی قرض لیں گے کمیٹی کو ہر چیز صاف شفاف بتائیں گے، وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ سے جلد رجوع کرنے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا رواں مالی سال پانڈا بانڈ کے اجراءکا پلان ہے، پاکستان میں صنعتی اشاریوں میں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 49 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ایم ایف کا نیا پروگرام ایک طویل اور بڑا پروگرام ہے، آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں کچھ اضافی شرائط بھی شامل ہیں، آئی ایم ایف کےساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پربھی بات چیت جاری ہے، مقصد کیلئے منصوبوں کی نشاندہی کرنا ہوگی،وزیر خزانہ نے مزید کہا سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں، چین کی مدد سے گوادر ایئرپورٹ آپریشنل ہونے جارہا ہے۔
قرض تب لیں گے جب ضرورت ہوگی، ریٹائرمنٹ عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں:وزیر خزانہ
















