عمران خان کو مزید 7 مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (مشرق نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتجاج کے مزید 7مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاون کے مقدمہ میں ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج عدالت پیش کیا جائیگا۔

تفتیشی ٹیموں نے ساتوں مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی، گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔