اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صحافی مطیع جان کی ضمانت منظور،رہائی مل گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مطیع جان کےخلاف منشیات خرید وفروخت کیس پرسماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی پیش کی گئی،مطیع جان کے وکیل نے کہا ضمانت درخواست بھی سن لیں، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے نوٹس کر دیتے ہیں پراسیکیوشن تیاری کر لے ،سکرینوں پرآکرصحافت کا ستیاناس ہوگیا ،بہت شرمندگی ہے صحافی پراسیکیوٹرکوکہیں آپ حرام کھاتے ہیں، کیا پھریہ بھی کہا جائے صحافی اپنی سوچوں کوبیچتے ہیں؟۔
عدالت نے مطیع جان کی درخواست ضمانت 10ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی،بعدازاں جیل سے رہا کردیا گیا۔
مطیع جان جیل سے رہا ،صحافت کا ستیاناس ہوگیا :عدالت
















