اسلام آباد (مشر قنیوز) بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو اور وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر کو مری میں دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی گزشتہ روز سے مری میں ہیں۔
واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات میں باہمی تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاو¿س آمد پر بیلاروس کے صدر کو خوش آمدید کہا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔
بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے
















