حجاج کےلئے اچھی خبر، کرایوں میں 50 ڈالر کمی

اسلام آباد:( بیورورپورٹ)حجاج کےلئے اچھی خبر، وزارت مذہبی امور نے کرایوں میں 50 ڈالر کمی کرالی، حجاج کرام کو اب فضائی سفر پر 50ڈالر کم ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزرات مذہبی امور نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سے 800ڈالر فی حاجی کرایہ طے کرتے ہوئے 35ہزار عازمین کا کوٹہ دےدیا،سعودی ایئر لائن بھی 35ہزار مسافروں کو حجاز مقدس لے کر روانہ ہوگی۔