پنجاب میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی، آلودہ ترین شہروں میں لاہورسرفہرست

لاہور(مشرق نیوز) پنجاب میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے اور کئی شہروں میں سموگ کاانڈیکس نیچے آگیا۔آلودہ ترین شہروں میں 559اے کیوآئی کےساتھ اس وقت دہلی پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے ، صوبائی دارالحکومت میں اب اے کیو آئی 247ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملتان میں فضائی آلودگی کامعیار230ہوگیا۔

اسلام آباد اور پشاور میں بارش کے بعد سموگ میں واضح کمی ہوئی ، اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کا کہنا ہے کہ نارتھ ویسٹ سے ہوا چلنے پر سموگ میں کمی ہوئی، دن کے اوقات میں دھوپ اور رات کو موسم سرد ہوگا، اگلے چند روز میں سموگ زائل ہوجائےگی۔