مذاکرات مثبت ،IMF مطمئن،کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مذاکرات مثبت رہے،پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا پاکستان سے مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے، وفاقی حکومت کےساتھ صوبائی حکومتوں ،نجی شعبے کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا،معاشی امور پر پاکستانی حکام کےساتھ بات چیت مثبت رہی، حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کےلئے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز و معاشی ترقی کےلئے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا پاکستان سے مذاکرات مجموعی طور پر مثبت رہے، حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبوں سے آمدن بڑھانے کےلئے پرعزم ہے، قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عملدرآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کرسکتا ہے،آئی ایم ایف نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کئی شعبہ جات میں نجی شعبے کا حصہ بڑھانے اور بعض شعبوں میں حکومتی حصہ محدود کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیے میں کہاگیاپاکستانی حکام کا رویہ بڑا حوصلہ افزا اور معاون تھا،مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا اور وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہاکوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہاپاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے حاصل، نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا اب این ایف سی پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں، ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ و انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائے گا،فسکل پیکٹ کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا تو کے پی کو سب سے آگے پایا

وزیر خزانہ نے کہاآئی ایم ایف دورے کا مقصد معیشت کا جائزہ لینا نہیں بلکہ اعتماد سازی میں اضافہ تھا، مذاکرات تعمیری و با مقصد رہے، ور چوئل مذاکرات ہوتے رہتے ہیں،کچھ نکات پر آمنے سامنے بیٹھ کربات چیت ضروری تھی لہٰذا حقائق کی بنیاد پر کھل کر بات چیت کی گئی،وزیر خزانہ نے کہا11 محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام مکمل ہو گیا،جینکو ، ڈسکوز اور ائیر پورٹ نجی شعبے کو دیں گے۔