کاوباری افراد فلاحی ادارے کو سپورٹ کریں: یاسین جوئیہ
لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے رینل کیئر فاونڈیشن علامہ اقبال ٹاون لاہور کا دورہ کیا، رینل کیئر فاونڈیشن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر واجد شفیع نے استقبال کیا، یاسین جوئیہ نے فاونڈیشن کے ڈائلیسز سینٹر کا معائنہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران یاسین جوئیہ کو کنسلٹنٹ نیورالوجسٹ ڈاکٹر عمر رانا کی جانب سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور طبی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یاسین جوئیہ نے مریضوں کے علاج اور ان کی صحت کی بحالی کےلئے سینٹر کی کاوشوں کو سراہا اور رینل کیئر فاونڈیشن کی صحت کے شعبے میں خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا رینل کیئر سینٹر میں جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہاں کی انتظامیہ مستحق اور ضرورت مند افراد کی بہترین دیکھ بھال کر رہی ہے، یہ اصل ہیروز ہیں جو پاکستان کی مستحق کمیونٹی کےلئے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، یہاں امیر و غریب تمام مریضوں کو یکساں پروٹوکول دیا جاتا ہے اور سب کی ایک جیسی دیکھ بھال کی جاتی ہے،یاسین جوئیہ نے کاروباری اور دیگر کمیونٹیز سے اپیل کی کہ وہ بھی اس فلاحی ادارے کو سپورٹ کریں تاکہ یہ ادارہ اپنی خدمات کو مزید بہتر بناسکے۔
















