چیف منسٹر پروگرام کے تحت 530بچوں کی کامیاب سرجری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)”مریم کی مسیحائی کا فیضان“،چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے،چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 530بچوں کی کامیاب سرجری کی گئی ،سال ہا سال سے چلڈرن ہارٹ سرجری کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی آئی ۔

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرجری اور انٹروینشنل کارڈیالوجی پروسیجر کامیابی سے مکمل ہوا اور مریض روبصحت ہیں،پینل میں شامل 6سرکاری اور 8نجی ہسپتالو ں میں 530مریضوں کاعلاج کیا گیا،علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کی بروقت سرجری یقینی بنانے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس میں رجسٹریشن او رتفصیلات کا اندراج کیا گیا،لاہورو ملتان کے چلڈرن ہسپتال اورکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ،فیصل آباد ،راولپنڈی کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں چلڈرن کارڈیک سرجری کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاہر بچے کی صحت اہم ہے، زندگی بچانے کی سر توڑ کوشش کریں گے،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں پنجاب ہی نہیں کے پی سمیت دیگر صوبوں سے آنیوالوں بچوں کا بھی علاج ہوگا ،امراض قلب میں مبتلا کمسن بچوں کا سرجری کیلئے سالہا سال انتظار کی اذیت سے گزرنا بے حد تکلیف دہ تھا، چلڈرن ہسپتالوں میں استعداد بڑھانے کیلئے سپیشل ہارٹ سرجن و ٹرینڈ الائیڈ سٹاف کی کمی دور کی جائے گی،کارڈیو ویسکولر ڈیزیزمیں مبتلا ہر بچے کے علاج کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔