نیویارک: (بیورو رپورٹ) ایک اور اعزاز مشرق کے نام، ٹرمپ کی فتح کا سروے درست ثابت، انتخابی نتائج سے مستند رپورٹنگ پر مہر ثبت، امریکی سمیت تمام عالمی میڈیا کی رپورٹس و تجزئیے غلط نکلے۔
روزنامہ مشرق نے 10، 24 اکتوبر، 4 اور 5 نومبر کو اپنے سر وے میں واضح طور پر کہا تھا کہ ٹرمپ کی فتح یقینی، بس اعلان باقی ہے۔ عالمی میڈیا کے تمام تجزئیے جھوٹے ثابت ہوں گے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج نے مشرق سروے درست ثابت کرنے کےساتھ ایک بار پھر مستند رپورٹنگ پر مہر ثبت کردی۔
پوری دنیا کی رپورٹس میں کملا ہیرس کی جیت کا دعویٰ کیا گیا لیکن واحد مشرق اخبار کی جانب سے ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کی واضح پیشگوئی کی گئی۔ مشرق سروے درست ثابت ہونے پر ہر کوئی حیران رہ گیا اور امریکہ بھر میں اخبار کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔
اوورسیز پاکستانیز، امریکی شہریوں، کشمیریوں و دیگر نے بیورو چیف خواجہ فاروق اور انتظامیہ کو کامیاب ترین سروے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ مشرق نے ہمیشہ سچ لکھا، ہر طرف کملا کی جیت کے دعوﺅں کے باوجود مشرق کا بار با ر اپنے سروے میں ٹرمپ کی فتح کو رپورٹ کرنا بڑا اعزاز ہے۔
امریکی الیکشن کے دوران بیورو چیف خواجہ فا روق و ٹیم نے بڑی محنت و دیانتداری سے دن رات ایک کر کے حقیقی منظرنامہ پیش کیا، شعبہ صحافت پر کٹھن حالات کے باوجود مشرق کا ہمیشہ سچ لکھنا بڑا جہاد ہے۔ روزنامہ مشرق نے مسائل اجاگر کرنے کےساتھ عوام کی آواز کو بھی اعلیٰ حکام تک پہنچایا۔ امید ہے خدمت کا سفر جاری و ساری رہے گا، حق وسچ لکھنے پر مشرق نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔
ایک اور اعزاز مشرق کے نام، ٹرمپ کی فتح کا سروے درست ثابت
















