پاکستان،روس سکیورٹی ، دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے روس کے وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈروی فومین نے ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈروی فومین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اذرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی ، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،آرمی چیف نے روس کےساتھ روایتی دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،اس موقع پر کرنل جنرل الیگزینڈروی فومین نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہا پسندی کیخلاف عالمی برادری کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا،مزید برآںروس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیر دفاع نے وفد کےساتھ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی جس میں باہمی فوجی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں مشترکہ فوجی مشقوں اور پاک فضائیہ کے اثاثوں کےلئے تکنیکی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے روس کےساتھ فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تربیتی پروگراموں اور مشترکہ فوجی مشقوں پر زور دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ میں حالیہ متاثر کن پیشرفت کو سراہا اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون اور پاک فضائیہ کیلئے تکنیکی معاونت کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔