عمران سے ملاقات کرائی جا ئے، پی ٹی آئی کی درخواست وزارت داخلہ کو مل گئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جا ئے، پی ٹی آئی کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو مل گئی۔

درخواست میں کہا گیا بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین سے جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے،آخری مرتبہ وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات 3 اکتوبر کو کرائی گئی ،عمران خان سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔