گلگت میں پاک فوج کے تعاون سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ

گلگت :(مشرق نیوز)گلگت میں پاک فوج اور حکومت کے تعاون سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ورکشاپ4روز جاری رہی،مقصد قومی سلامتی کی بنیاد، سرحدوں کی حفاظت کےساتھ توانائی، خوراک، ماحولیاتی، انسانی اور معاشی سلامتی سے آگاہی تھا۔

ورکشاپ کے شرکا نے کہامختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز کی شرکت سے قومی ،خصوصاً گلگت بلتستان کے مسائل اور حل کر نے کیلئے جامع حکمت عملی پر مکالمہ اور تبادلہ خیال کا موقع ملا،تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔