راولپنڈی :(بیورورپورٹ)لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان اور اڈیالہ جیل کے 2 وارڈرزکو نوکری سے برطرف کردیا گیا،سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق افسروں کو جیل میں قتل کی انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا، 29 فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کے سیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پر انکوائری کا حکم دے رکھا تھا، انکوائری میں اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیا جبکہ 4 کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی ۔
ڈپٹی ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ سمیت 4 اہلکار نوکری سے برطرف
















