اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزرا اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس سی او اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائیگا۔
اجلاس میں ملائیشین وزیراعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہی دورہ امریکہ اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 دن قبل امریکہ سے واپسی پر لندن رک گئے تھے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان پہنچتے ہی آج اہم اجلاس طلب کر لیا

















