آئینی عدالت کا قیام شہید بی بی کا آخری وعدہ تھا، وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں: بلاول بھٹو

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آئینی عدالت کا قیام شہید بی بی کا آخری وعدہ تھا،وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں،سیلاب متاثرین کےلئے 400 ملین ڈالر کا قرض میں نے حاصل کیا جسے وفاق نے اپنی جیب میں رکھ لیا،کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا وفاق کا حصہ سندھ کو دلایا جائے، بلوچستان کےساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے، 400 ملین ڈالر کا ورلڈ بینک کا قرض ہو یا سندھ میں جاری ورلڈ بینک کے پراجیکٹس ہوں، یورپی یونین کی اعلان کردہ 700 ملین یوروز کی امداد ہو، یہ تمام فنڈنگ میں نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کےلئے جمع کیں اور وزیراعظم کےساتھ کھڑے ہوکر دنیا کے سامنے مدد کی باتیں کیں، سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے گھر بنانے اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے جاری ہیں، ہاو¿سنگ کا منصوبہ میرا ہے جو میں نے ورلڈ بینک کے سامنے رکھا اور فنڈنگ کا بندوبست کیا جس کا مقصد بے گھر افراد کو دوبارہ رہائش دینا تھا، ساتھ ہی انہیں زمین کا مالک بھی بنانا تھا اس پر کام شروع کردیا ہے یہ پیسہ کسی وفاقی یا صوبائی بابو کے حوالے نہیں کیا اس پیسے کی حفاظت صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کررہا ہے، ہم نے منصوبے کو آو¿ٹ سورس کیا ہے تاکہ شفافیت رہے، منصوبے میں ورلڈ بینک اور سندھ حکومت دونوں کی فنڈنگ ہے اور وفاق سے بھی دلوایا، بیرون ملک وعدہ بھی پورا کررہا ہے یہ سارے وعدے ہم بلوچستان کےلئے پورے کیوں نہیں کرسکتے؟ یہ بلوچستان کے ساتھ ناانصافی ہے،بلاول بھٹو نے کہا اگر صوبائی کےساتھ وفاقی بھی سیلاب متاثرین کےلئے اپنا حصہ شامل کرے اور اسے عالمی سطح پر اسے ثابت کرنے کےلئے راضی ہو تو میں مزید عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو فنڈ دلوانے کےلئے تیار ہوں مگر ایسا ہو نہیں رہا مقصد پورا نہیں ہورہا، صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیلاب متاثرین کے ایشو کو سنجیدگی سے لیں، وفاقی حکومت ہماری آو¿ٹ سورس کی گئی کمپنیوں اور این جی اوز کے ساتھ معاہدے کرے اور ایسے گھر بنائے کہ اگلے سیلاب میں وہ تباہ نہ ہوں، بلوچستان کے سیلاب متاثرین کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے ان کی جلد مدد کی جائے اور وعدے پورے کیے جائیں، سیلاب سے متعلق امداد اکٹھی ہونے کے بعد حکومت کا جو سلوک رہا ہے اگلی بار اگر مصیبت آئی تو اگلی بار امداد دیتے وقت عالمی ادارے ماضی کو دیکھیں گے، بلوچستان کے فنڈز امداد کےلئے شامل کریں بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے سوتیلا سلوک بند کیا جائے،وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہم نے ہمیشہ غلط کو غلط کہا جس پر ہمیں کبھی غدار کہا گیا کبھی توہین عدالت کا چارج لگا، ملک میں دہشت گردی اور لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، بلوچستان میں عوام اور وکلا دہشت گردی کا نشانہ بنے، یہ صوبہ ہے جہاں پوری نسل متاثر ہوئی،ہمارے سسٹم پر لوگوں کی تنقید ہورہی ہے جو کہ جائز ہے مگر ٹھیک کرنے کےلئے کچھ نہیں کرسکتے کہ وقت اور حالات ٹھیک نہیں ہیں جیسا چل رہا ہے چلنے دیں، ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں نہ وفاق میں حکومت میں شامل ہیں نہ یہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں مسئلے حل کردیں گے، عدالت میں ایسی ریفارمز لائیں گے راتوں رات انصاف ملے یہ ممکن نہیں۔