لیفٹیننٹ جنرل ایم علی2026تک سیکرٹری دفاع تعینات

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)لیفٹیننٹ جنرل ایم علی سیکرٹری دفاع تعینات ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم علی اپنی ریٹائرمنٹ پر یکم اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے، 2سال 3ماہ سیکرٹری دفاع کے عہدے پر رہیں گے،نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا لیفٹیننٹ جنرل ایم علی کو 31دسمبر 2026 تک سیکرٹری دفاع تعینات کیا گیا ۔