وزیراعظم ایسے مبارک دے رہے ہیں جیسے قرض لیا نہیں دیا،کے پی حکومت

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے آئی ایم ایف کےساتھ طے پانے والے معاہدے کے چند نکات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاکابینہ اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ،صوبائی کابینہ نے تحفظات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت کردی، تحفظات پر وفاقی حکومت کی وضاحت وزیراعلیٰ کے پی کو پیش کی جائےگی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہاآئی ایم ایف پیکیج پر وزیراعظم ایسے مبارکباد دے رہے ہیں جیسے قرض لیا نہیں دیا، بتایا جا رہا ہے 2030 میں خیبرپختونخوا کا قرض 3 ہزارارب ہوجائے گا، خیبرپختونخوا کو نہیں پتہ 2030 میں کتنا قرض ہوگا پھر میڈیا کو کیسے پتہ، سندھ ،پنجاب کا قرض کیوں نہیں بتایا جا رہا،مشیر خزانہ نے کہا خیبرپختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے قرض اتارنے کیلئے اکاونٹ بنا یا،اکاونٹ سے اگلے 10 دنوں میں صوبے کے مکمل قرض کی 5 فیصد ٹوکن ادائیگی کر دی جائیگی۔