وزیراعظم شہباز شریف آج جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے

نیویارک: () وزیراعظم شہباز شریف آج جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا و موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

شہبازشریف متعدد بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔