جسٹس منصورکا بطور چیف جسٹس تقرری کا زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)سوشل میڈیا پر زیر گردش جسٹس منصورعلی شاہ کا بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا،اعلامیہ وزارت قانون و انصاف کے مطابق سوشل میڈیا پر جسٹس منصورعلی شاہ کا چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے،وزارت قانون نے جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد چٹھہ نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔