لاہور: (اپنے رپورٹر سے) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہاہے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ماحول دشمن بھٹوں کےخلاف آپریشن تیز کردیاگیا ،پاکپتن، بہاولپور، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں محکمہ ماحولیات نے بھٹے گرادئیے گئے ۔
مئی سے اگست تک کے 4 ماہ کے دوران 231 بھٹے گرائے گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور سزائیں بھی ہوں گی ،زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والے بھٹوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کیاجائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دےتے ہوئے کہاماحول دشمن بھٹوں، زہریلے دھوئیں کی وجہ بننے والے تمام ذرائع کا سدباب ترجیح ہے اورسموگ کو ختم کرنے کےلئے سب کو اپنی ذمہ داری سمجھنی ہو گی اور قانون پر عمل کرنا ہو گا یہ زندگیوں کا معاملہ ہے۔
ماحول دشمن بھٹوں کےخلاف آپریشن تیز ،4ماہ کے دوران 231 منہدم
















