کوئٹہ:(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے حالات کی خرابی میں بیرونی قوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،دنیا بھر میں امن سب سے بڑا چیلنج ہے۔
اپنے پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا پاکستان عالمی سازشوں کے نرغے میں ہے، اندرونی معاملات درست کرنے ہیں، امن کو مخدوش کرنے میں سوشل میڈیا کے منفی کردار سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں،امن سے انسانیت کی بقا،ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن ہے،بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، باہر بیٹھے ہینڈلرز سوشل میڈیا پر جوانوں کو ریاست سے دور کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہانوجوانوں ،ریاست میں نفرت کے بیج بو کر دوریاں پیدا کی جا رہی ہیں، حالات کی نزاکت کا ادراک کرنا ہوگا،امن کا قیام اور ہر شہری کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے، پائیدار قیام امن کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔
پاکستان عالمی سازشوں کے نرغے میں ہے،میر سرفراز بگٹی

















