اسلام آباد جلسے پر پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد جلسے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ نون میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں شعیب شاہین اور عامرمغل کی ہدایت پر روڈ بلاک کیا گیا اور پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ شب پولیس نے پارلیمنٹ ہاوس کے اندر سے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں کو اسلام آباد جلسے کے حوالے سے بےضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار رہنماوں میں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر، زین قریشی، احمد چٹھہ، یوسف خان، جنوبی وزیرستان سے رکن اسمبلی زبیر خان اور دیگر رہنما شامل ہیں۔