روف حسن، بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کی پاکستان مخالف گفتگو بے نقاب

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل روف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کی پاکستان کےخلاف گفتگو منظر عام پر آ گئی،بانی چیئرمین تحریک انصاف کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل روف حسن کے امریکی صحافی رائن گرم، بھارتی صحافی کرن تھاپر، مائیکل کوگل مین کے بعد اب پاکستان مخالف اور را سپانسرڈ بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کےساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کے ہوش ربا انکشافات منظرِ عام پر آ گئے ہیں،واٹس ایپ پیغامات سے واضح دکھائی دیتا ہے روف حسن، غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کےلئے پوری طرح متحرک ہیں،بھارتی” را“سپانسرڈ تجزیہ نگار راہول رائے چودھری نے روف حسن سے کشمیر کے حوالے سے مضمون کی تصدیق کےلئے رابطہ قائم کیا، جواب میں روف حسن نے فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزام دھرتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا جزوی طور پر درست ہے، باجوہ مفاہمت کی خواہش مند تھے، ہم کل اس پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہوگا،راہول رائے چودھری نے جواب دیا منگل کو پھر 3.30 تک ملتے ہیں، کل میری ایک اور میٹنگ ہے جو 11.30 بجے شروع ہوگی،راہول رائے چودھری کے ایک اور پیغام سے واضح نظر آرہا ہے وہ روف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، راہول رائے چودھری، روف حسن سے کہتا ہے ہیلو روف مجھے آپ کے بارے میں فکر ہورہی ہے، براہ کرم اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور امید ہے آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، ایسا لگتا ہے فوج ممکنہ طور پراس موقع کو زیادہ موثر کنٹرول حاصل کرنے کے طور پر استعمال کر رہی ہے، راہول رائے چودھری اپنی چال میں کامیاب رہا اور جواب میں روف حسن نے کھل کر پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا شکریہ راہول میں کم از کم اس وقت ٹھیک ہوں لیکن ملک تیزی سے افراتفری اور تباہی کی طرف جا رہا ہے،روف حسن نے کہا لوگ پولیس کے بجائے اب فوج کے سامنے کھڑے ہیں کیونکہ احتجاج بلاروک ٹوک جاری ہے، پیغام میں روف حسن نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا میں لندن کے دورے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، اگر ائیرپورٹ پر نہ روکا گیا میں آپ کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا،روف حسن نے ایک اور طویل پیغام میں راہول رائے چودھری کو پاکستان کی منفی منظر کشی کرتے ہوئے جبر اور ظلم سے چلائے جانے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہیلو راہول مجھے امید ہے آپ اور فیملی سب خیریت سے ہوں گے، میں بھی حالات میں بہت کم بہتری کے ساتھ ان پریشان کن ہفتوں اور مہینوں میں زندہ رہنے میں کامیاب ہو گیا ہوں،روف حسن نے کہا جبر اور فسطائیت کی قوتیں عروج پر ہیں، میرا سفر کا منصوبہ ابھی بھی ہے لیکن میں صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار کر رہا ہوں جس کی 10 الگ الگ مواقع پر مجھے عدالتی اجازت ناموں کے باوجود ابھی تک اجازت نہیں دی گئی،ان واٹس ایپ پیغامات سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا روف حسن نے حیران کن طور پر راہول رائے چودھری کے کہنے پر اپنا پاسپورٹ بھی اس کے ساتھ شیئر کیا جس سے ثابت ہوتا ہے روف حسن کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں کےساتھ قریبی تعلق ہے جو اسے اپنے مقاصد کےلئے استعمال کرنے کےلئے سپانسرکرتی ہیں،روف حسن کی جانب سے پاسپورٹ شیئر کیے جانے کے بعد راہول رائے چودھری کہتا ہے بہت خوب، شکریہ، ہم آپ کے ویزے کےلئے کوشش کر رہے ہیں، راہول رائے چودھری نے روف حسن کو فضائی ٹکٹوں کی بھی تفصیلات شیئر کیںجس کے جواب میں روف حسن نے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بہت مہربانی، آپ کی دعوت کا مشکور ہوں،یہاں یہ واضح دکھائی دے رہا ہے کیسے بھارتی خفیہ ادارے اور ہندوستانی میڈیا بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کےخلاف استعمال کرنے کی سہولت کاری فراہم کررہے ہیں،روف حسن کے راہول رائے چودھری کے ساتھ پیغامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی ماہرین و تجزیہ نگارنے کہا یہ پیغام رسانی دراصل راہول رائے چودھری سمیت دیگر بھارتی صحافیوں کی پشت پر بیٹھے”را“کے اہلکاروں کےلئے معلومات کا خزانہ ہے، پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان پیغامات کے ذریعے ملکی حساس معلومات ایک بھارتی تجزیہ نگار کو پہنچائیں جس کے شواہد ان واٹس ایپ پیغامات سے ظاہر ہیں، واٹس ایپ پیغامات اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں پی ٹی آئی کے روف حسن نے بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کےخلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے،دفاعی ماہرین کے مطابق حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا،دفاعی ماہرین نے کہا راہول رائے پاکستان مخالف جانا پہچانا نام ہے، جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پے رول پر ہے اور کور کے طور پر ایک تھنک ٹینک آئی آئی ایس ایس سے منسلک ہے، پیغامات نہ صرف ریاست کو بدنام کرنے کی سازش تھی بلکہ انقلاب کے نام پر بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈا کرنا بھی مقصد تھا،ماہرین نے کہا ثبوتوں کے پیش نظر روف حسن اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف مکمل اور کڑی تحقیقات کی جانی چاہیے،روف حسن کی جانب سے راہول رائے چودھری کےساتھ ڈیجیٹل گفتگو کے حوالے سے تجزیہ نگاروں نے کہا یہ باتیں واضح طور پر غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان کے معاملات میں اکسانے کے شواہد ہیں۔