اسلام آباد (بیورو رپورٹ) رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرض مزید 100 ارب روپے بڑھے گا، حکومت نے پاور سیکٹرکے گردشی قرض کا پلان آئی ایم ایف کو شیئر کردیا،ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2400 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے، جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 2550 ارب سے تجاوز کر جائے گا،آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹس بروقت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،پاور ڈویژن کے ذرائع نے کہا ہے آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 2500ارب سے تجاوز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران بھی آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہیں ہوا تھا،ذرائع نے مزید کہا گزشتہ مالی سال کی شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، گردشی قرض کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کلینڈر جاری کردیا گیا،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے 18 ستمبر تک اجلاسوں کے کلینڈر میں پاکستان کا 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام شامل نہیں ہے، ایگزیکٹو بورڈ 18 ستمبر کو سیرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا، اس سے قبل بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کلینڈر بھی جاری ہوچکا ہے،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے جبکہ 13 ستمبرکے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا، پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رواں سال پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا، پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر، قرض پروگرام پھر اجلاس کے ایجنڈے سے غائب
















