اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریکوڈک ریفرنس کے پہلے سوال پر رائے دینے سے گریز کردیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے نوٹ میں لکھا ریکوڈک ریفرنس کے پہلے سوال پر جواب نہ دینے کی 2وجوہات ہیں، ریکوڈک ریفرنس میں پوچھا گیا پہلا سوال قانونی نوعیت کا ہے ہی نہیں۔
جج سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا پالیسی میٹر کو ریاست کے دیگر ستونوں پارلیمنٹ و ایگزیکٹو پر چھوڑ دیا جائے، آئینی اختیارات کی تکون کے 3ستونوں کے احترام میں ایسا کر رہا ہوں،عدلیہ صرف آئینی، قانونی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی ایگزیکٹو کے پالیسی میٹر کو دیکھ سکتی ہے۔
عدلیہ آئینی خلاف ورزی پر ہی ایگزیکٹو کے پالیسی معاملات دیکھ سکتی ہے، جسٹس یحییٰ
















