وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی آسامیاں ختم ،فارمولہ تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی آسامیاں ختم ،ورچول یونیورسٹی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،حکومتی فیصلے سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم ہوجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آسامیاں ختم کرنے کا فارمولہ تاخیر سے پیش کرنے پر اظہار برہمی کیا اور عملدرآمد پلان پر بریفنگ مانگ لی، وزارت صنعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی )، امور کشمیر، سیفران، وزارت ہیلتھ سروسز پرسفارشات تیار کرلی گئیں،رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔