موبائل ،انٹرنیٹ بندش،وزارت داخلہ کا وجوہات بتانے سے انکار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عام انتخابات میں موبائل ،انٹرنیٹ کی بندش،وزارت داخلہ نے وجوہات بتانے سے انکار کردیا۔

8 فروری کو عام انتخابات پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بندش کی وجوہات جاننے کیلئے پاکستان انفارمیشن کمیشن میں درخواست دی گئی۔

درخواست کے جواب میں وزارت داخلہ نے 8 فروری کے عام انتخابات کے دن موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا، وزارت داخلہ نے معلومات کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے کہا قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں،پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بھی وزارت داخلہ کو معلومات فراہم کرنے سے استثنیٰ دےدیا۔

پی ٹی اے نے جواب دیا وزارت داخلہ وفاقی حکومت کے احکامات پر ہدایات جاری کرتی ہے، پی ٹی اے ہدایات پر عملدرآمد کی پابند ہے، قومی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال کے تحت سروسز بند کی جاتی ہیں، عام انتخابات کے روز وزارت داخلہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کی گئی تھیں،پاکستان انفارمیشن کمیشن کی جانب سے تاحال تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔