کراچی:(بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے ملکی سمندری حدود کے دفاع کےلئے مضبوط بحریہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا،مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں پی این ایس بابر اور حنین کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں ترکیہ کے ڈپٹی منسٹر آف نیشنل ڈیفنس بلال بردالی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، کنسٹرکشن یارڈز کے اعلیٰ نمائندوں، مسلح افواج کے اعلیٰ حکام و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔
آصف زرداری نے پی این ایس بابر اور حنین کی بحری بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دونوں جہاز پاک بحریہ کی بڑھتی آپریشنل ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد دیں گے،یوم دفاع پرعظیم تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے ، کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں، مضبوط پاک نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے،صدر مملکت نے کہاپی این ایس بابر ،حنین کی بیڑے میں شمولیت ملکی بحری دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کی جانب اہم کامیابی ہے، جہاز روایتی و غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے میں بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کریں گے،جہاز ترکیہ کےساتھ مضبوط دوستی ، رومانیہ میں ڈچ ڈیمین شپ یارڈ پر اعتماد کی علامت ہیں۔
آصف زرداری نے ملکی خودمختاری ، امن، خوشحالی ،استحکام برقرار رکھنے ، مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا یوم دفاع ،شہدامسلح افواج ،شہریوں کے حوصلے، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا 2018میں ترکیہ کےساتھ ملجم کلاس شپس بنانے کا معاہدہ کیا گیا، دونوں جہاز سٹیٹ آف دی آرٹ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں،ملجم کلاس منصوبہ دفاعی شعبے میں ترکیہ ،ہالینڈ کےساتھ تعاون کے نئے دورکا آغاز ہے، پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہمہ وقت تیار ہے،جہازوں کی بیڑے میں شمولیت اہم سنگ میل ہے، ایڈمرل نوید اشرف نے کہا بحری جہاز پاکستان ، ترکیہ اور رومانیہ کے مابین گہری دوستی و تعاون کا مظہر ہیں، صدر مملکت نے اس موقع پر بحری جہازوں کی سکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کے سپرد کیں۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















