لاہورہائیکورٹ کا شہریوں کی کال ریکارڈنگ کیس سننے سے انکار

لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کی کال ریکارڈنگ کیس سننے سے انکار کردیا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی بنا پر کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے تو کیس نہیں سن سکتے،سپریم کورٹ میں دائر درخواست اور حکمنامے کی کاپی کو ریکارڈ کا حصہ بنائیں، دستاویزات آنے پر دیکھیں گے فل بنچ کیس سن سکتا ہے یا نہیں۔