دہشتگردی کےخلاف جنگ میں موثر بیانیے کےلئے علماسے مشاورت کرینگے،محسن نقوی

اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں موثر بیانیے کےلئے تمام مسالک کے علماسے مشاورت کرینگے۔

محسن نقوی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ،قیام امن ،دہشتگردی وفرقہ واریت کے خاتمے ، مذہبی ہم آہنگی ، رواداری اور بین المسالک اتحاد کو فروغ دینے کےلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہادہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں علما کرام نے پہلے بھی قوم کی رہنمائی کی اور اب بھی اشد ضرورت ہے،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں موثر بیانیے کےلئے تمام مسالک کے علما کرام سے مشاورت کی جائے گی،مشاورت کی قومی مہم کا جلد آغاز کیا جائےگا۔

محسن نقوی نے کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقا جنگ ہے،ناسور کے خاتمے کےلئے علما کرام کو ایک بار پھراپنا عظیم کردار کرنا ہے،دشمن بدامنی پھیلا کر انتشار پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، سب ملکر دشمن کے ناپاک ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔

مولاناعبدالخیر آزاد نے کہا پیغام پاکستان،پاکستان کاوہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشتگردی،انتہاءپسندی ،فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ، موجودہ حالات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،پوری قوم فوج، سکیورٹی اداروں کےساتھ کھڑی ہے۔