اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے ہیںجنگلات کی تیزی کےساتھ کٹائی سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا سبب ،موسمیاتی تبدیلی پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ملی بھگت سے جنگلات کاٹے جانے کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، کٹائی میں ملوث افسروں اور ملازمین کو نوکریوں سے نکال دینا چاہیے۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مردان میں شیشم کے قیمتی درختوں کی کٹائی کیس پر سماعت کی،سپریم کورٹ نے ریجنل افسر مردان فارسٹ ڈویژن مہر بادشاہ کی نوکری سے برخاستگی، جرمانے کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی اورکے پی حکومت سے محکمہ جنگلات کے 5 سالہ بجٹ ،ملازمین ،اجازت کےساتھ و غیر قانونی طور پر کاٹے گئے درختوں سمیت جنگلات اگانے کے معاملے پرکی تفصیلات طلب کرلیں۔
جسٹس قاضی فائز نے کہا پورے ملک میں درخت کاٹ کر بیچے جارہے ہیں،ملوث ملازمین ،افسران کو نوکریوں سے نکال دینا چاہیے، محکمہ جنگلات کاکام چائے پانی رہ گیا، عدالت نے مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔
جنگلات کی کٹائی سنگین معاملہ،ملوث افسروں،ملازمین کو فارغ کردینا چاہیے،چیف جسٹس

















